لاہور میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، کل سے شدید گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

10:26 AM, 16 May, 2026

لاہور: باغوں کے شہر لاہور میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور نئی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور کا موسم اب بالکل صاف رہے گا اور آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اتوار سے شہر میں گرمی کی ایک نئی اور شدید لہر (Heatwave) شروع ہو رہی ہے، جس کے باعث اگلے چند دنوں میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ طبی ماہرین اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر دوپہر کے وقت بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مزیدخبریں