وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

06:38 PM, 16 May, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں