ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بڑا سنگ میل عبور کر لیا، 10 لاکھ فالوورز مکمل

07:13 PM, 16 May, 2026

لاہور: معروف وی لاگر رجب بٹ کی سابق اہلیہ  ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بطور انفلوئنسر مختصر عرصے میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔

ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہوں نے 10 لاکھ (1 ملین) فالوورز کا ہدف عبور کر لیا ہے، جسے وہ اپنی آن لائن کامیابی کا اہم مرحلہ قرار دے رہی ہیں۔

رجب بٹ سے علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنی توجہ مکمل طور پر سوشل میڈیا کانٹینٹ اور برانڈ تعاون کی طرف مرکوز کر دی، اور حال ہی میں ایک کمرشل شوٹ بھی مکمل کیا ہے۔

ان کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو سراہا، جبکہ بعض نے تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ فالوورز میں اضافہ ان کے سابق تعلقات کی وجہ سے بھی ممکن ہوا۔

تاہم دیگر صارفین نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تخلیق کار اپنی محنت اور مستقل مزاجی سے مقام حاصل کرتا ہے۔

ایمان فاطمہ نے تاحال ان تنقیدی تبصروں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم ان کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
 
مزیدخبریں