وزیرداخلہ چودھری نثارسےلندن میں برطانوی حکام کی ملاقاتیں

10:21 PM, 16 Nov, 2016

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق قتل کیس کا معاملہ برطانیہ میں اٹھایا ہے. ساری باتیں میڈیا کو نہیں بتا سکتا . برطانوی وزیراعظم کو بھار ت کے جارحانہ عزائم سے بھی آگاہ کردیا ہے .

لند ن میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ برطانوی حکام سے ملاقاتوں میں سیکورٹی سمیت تمام معاملات پر بات چیت ہوئی ہے متحدہ لند ن کے قائد کا ایشو بھی اٹھایا ہے. پاکستا ن میں ای سی ایل کا استعمال گھر کی لونڈی کی طرح ہو رہا تھا اس نظا م کو بہتر بنایا ہے . انکا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم سمیت اعلی حکام پاکستان کا جلد دورہ کریں گے .

مزیدخبریں