کاتالونیا کے صوبائی الیکشن ، 2 پاکستانی حافظ عبدالرزاق اور طاہر رفیع بھی حصہ لیں گے

کاتالونیا کے صوبائی الیکشن ، 2 پاکستانی حافظ عبدالرزاق اور طاہر رفیع بھی حصہ لیں گے

یورپی میں آزادی کے لیے کوشاں اہم علاقے سے دو پاکستانی شہریوں کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا

سپین: کاتالونیا کے 21 دسمبر کو ہونیوالے صوبائی الیکشن میں 2 پاکستانی بھی حصہ لیں گے، دونوں پاکستانیوں نے کاغذات نامزدگی اپنی اپنی پارٹیوں‌کو جمع کرا دئیے ہیں اور انکی پارٹیوں نے لسٹ میں ان کے نام بھی کنفرم کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے 21 دسمبر کو نئے الیکشن کا اعلان کیا تھا جس میں ملک کی تمام پارٹیاں‌ زوروشور سے حصہ لے رہی ہیں جن میں 2 بڑی پارٹیوں سوشلسٹ پارٹی نے حافظ عبدالرزاق صادق اور سیوتادان نے طاہر رفیع کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے 2 پاکستانیوں کو ٹکٹ ایشو ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور دونوں امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.