اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نیب نے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجی ہے جس کے ساتھ کورنگ لیٹر اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی نقل بھی لگائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لیٹر میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہورہے، وہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کی تین رکنی کمیٹی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی جو آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت میں مسلسل غیر حاضری پر اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔اسحاق ڈار کے وکلا نے عدالت میں بتایا ہے کہ ان کے مو¿کل دل کے علاج کے سلسلے میں لندن میں زیر علاج ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں سکتے۔