معین خان ان فٹ بیٹے کو سلیکٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

معین خان ان فٹ بیٹے کو سلیکٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اپنے بیٹے کا انتخاب کر کے تنقید کی زد میں آگئے ہیں ۔12نومبر کو لاہور میں منعقدہ ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے اپنے بیٹے اعظم خان کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا، اعظم خان کو بھاری جسامت کی وجہ سے کرکٹ کیلئے فٹ قرار نہیں دیا جا رہا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان پر اقربا پروری کا الزام عائد کیا۔

اس سے قبل  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مشیر اور سابق ممبر گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی اپنے دونوں بیٹوں کو اثر ورسوخ استعمال کر کے مختلف قومی سکواڈز کا حصہ بناتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے امام الحق کا انتخاب کیامگر وہ سری لنکا کیخلاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔