عمران خان نے جو گھڑی فروخت کی اسکی قیمت ایک ارب روپے سے زیادہ ہے ،عطا تارڑ

عمران خان نے جو گھڑی فروخت کی اسکی قیمت ایک ارب روپے سے زیادہ ہے ،عطا تارڑ

اسلام آباد :لیگی رہنما عطا تارڑ  نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جو   گھڑی توشہ خانے سے بیچی ہے اس کی مالیت  ایک ارب روپے سے بھی زیادہ ہے ۔

نیوز کانفرنس میں لیگی رہنما عطا تارڑ  کا کہنا تھا  کہ فرح گوگی نے 35 کروڑ روپے میں گھڑی بیچی ہے، پی ٹی آئی  کو بتانا ہوگا کہ اس گھڑی کے  33کروڑ روپے کہاں گئے؟،آپ کہتے ہیں عمر ظہور کو گھڑی نہیں بیچی،پھر اس کے پاس گھڑی کیسے پہنچی ؟گحڑی کی مالیت کا تعین دنیا کی مشہور فرم سے روانا چاہیئے تھا ، وہ دنیا کی نایاب ترین گھڑی ہے ،اس گھڑی پر ہیروں  سے خانہ کعبہ کا عکس بنایا گیا ہے ،عمران خان کو ایسی کیا ضرورت پیش آگئی تھی جو ان کو اتنینایاب گھڑی بیچنا پڑی ۔

عطاتارڑ  کا کہنا تھا دوسروں کو  چور ڈاکو کے راگ الاپنے والے آج  اپنے کارنامے بتائیں ،عمران خان چور ثابت ہو چکے ہیں  ان کو پارٹی کی  چیئرمین شپ چھوڑ دینی چاہیئے ۔عطا تارڑ نے  فرح خان گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔