لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، نئی دہلی سر فہرست

10:00 AM, 16 Nov, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق، لاہور کی فضائی آلودگی کی سطح 353 ریکارڈ کی گئی، جو صحت کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہر کے طور پر سر فہرست ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 702 تک پہنچ چکا ہے، جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ لاہور میں بھی فضا مسلسل آلودہ ہے اور شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 934، فیصل آباد میں 491، ملتان میں 228 اور پشاور میں اے کیو آئی 172 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ فضائی آلودگی کے اثرات سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں