کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن میں ایک نئی اور بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے، جس کا کئی سالوں سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اب واٹس ایپ صارفین کسی دوسری میسیجنگ ایپ پر براہ راست پیغامات بھیج سکیں گے، اور یہ فیچر ابتدائی طور پر یورپ میں آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت، صارفین وائس نوٹس، تصاویر، ویڈیوز، ٹیکسٹ اور فائلز کو دوسری میسیجنگ ایپلیکیشنز پر بھیج سکیں گے، تاہم واٹس ایپ سٹیٹس اس فیچر کے ذریعے شیئر نہیں کیا جا سکے گا۔ فی الحال، یہ فیچر صرف ایک ایپ تک محدود ہے، لیکن مستقبل میں صارفین کو مزید ایپس کے ساتھ اس فیچر کا استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ فیچر ابھی صرف یورپین یونین کے ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، اور اسے محدود پیمانے پر پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، توقع ہے کہ اسے جلد ہی دوسرے خطوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔