کوشش ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کا نام مزید روشن کروں

کوشش ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کا نام مزید روشن کروں

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری شہرت اور مقام استا د نصرت فتح علی خان کی نسبت ہے اور میری بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنے کام سے اس نام کو مزید نام روشن کروں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر ویو میں راحت فتح علی خان کا کہناتھا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، میں اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی نسبت عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی آسان کام نہیں ہے ،ایسا نہیں کہ گلوکار بن گیا اور سیکھنا چھوڑ دیا بلکہ آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں۔

یادرہے کہ راحت فتح علی خان کا تعلق مشہور قوالی گھرانے سےہے ، جہاں انہوں نے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان سے قوالی اور میوزک کی تربیت حاصل کی ہے اور وہ اسے پوری دنیا میں متعارف کرایا۔