مہمند: قبائلی ضلع مہمند میں پاک فوج نے سیز فائر کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔