اسلام آباد: وفاقی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے۔
کارروائی کے دوران مری روڈ اٹھال چوک میں مرکزی دفتر، سملی ڈیم روڈ، بھارہ کہو اور پھلگراں کے مختلف مقامات پر قائم ٹی ایل پی دفاتر، مساجد اور مدارس بند کیے گئے۔
حکام کی جانب سے کارروائی کی وجوہات پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔