عامر خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گی : کنگنا رناوت

عامر خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گی : کنگنا رناوت

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔


انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ’’مسٹر پرفیکشنسٹ ‘‘ کہلانے والے عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان ‘‘ میں کام سے انکار کر دیا ہے۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن ،کترینہ کیف اورفاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔


واضح رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل سلمان خان کی’’ سلطان‘‘ اور ’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ جیسی فلموں کو بھی ٹھکرا چکی ہیں جبکہ آنند ایل رائے کی شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی جانے والی فلم میں بھی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔