کالاباغ میں خوشحال خان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،15 مسافر زخمی

کالاباغ میں خوشحال خان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،15 مسافر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

میانوالی:کالاباغ میں خوشحال خان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقمسان ریلوے سٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کی 7 بوگیا ں پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی جبکہ ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔ 2 روز قبل ہی میانوالی کیلئے چلائی جانے والی ریل کار بھی بند ہوگئی ہے۔ ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے ٹریک بند ہوگیا اور پنڈی سیکشن پر ریل گاڑیوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ۔


ذرائع کے مطابق مسان ریلوے سٹیشن کی طرف جانے کے لیے زمینی راستہ نہیں ہے جس کے باعث ریسکیو کے کام میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کا دوسرے علاقوں سے رابطہ قائم کرنے والا پل بھی ٹوٹا ہوا ہے جس کے باعث ہیوی مشینری پہنچانے کے لیے کڑی تگ و دو کرنا پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ریلوے ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے کندیاں سٹیشن سے امدادی کرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی ہے۔ ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا اور جس جگہ پر ٹرین الٹی ہے وہاں صرف ریلوے ٹریک کے ذریعے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔