ایشیا کپ: ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 116 رنز بنا کر آوٹ

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 116 رنز بنا کر آوٹ

دبئی :ایشیا کپ 2018  میں ہانگ کانگ کی پاکستان کے خلاف تمام وکٹیں116 رنز پر  گر گئیں۔


تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں  ہانگ کانگ کی ٹیم 1۔37 اوور میں 116 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاداب خان نے رن آؤٹ کی صورت میں دلائی ۔ہانگ کانگ کے اوپنر بلے باز نزاکت خان 31 رنز بناکر پویلین لوٹے,انشامان رتھ 34گیندوں پر19بناکر آﺅٹ ہو ئے جبکہ سی کارٹر 14 گیندوں پر2 رنز بنا سکے, احسان خان بغیرکوئی رن بنائےشاداب خان کی گیندپرآوٹ ہوئے,عزیز خان 47گیندوں پر27،ایس ایس میکچینی3پر 0,تنویر افضل1پر 0کِن چٹ شاہ 26رنزبناکرحسن علی کی گیندپر آﺅٹ ہو ئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آرہے ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں ،اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے جبکہ ہانگ کانگ کے کپتان آنشی راتھ کہتے ہیں پاکستان کو ہرا کر دنیائے کرکٹ میں نام کما سکتے ہیں۔