لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری کے عہدے سے ہٹانے کا کہا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس فیصلے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
پاکستان نے الزام لگایا تھا کہ پائی کرافٹ نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں متنازعہ فیصلے کیے، مگر آئی سی سی نے اس مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ایک رکن نے بھی کہا ہے کہ ہینڈشیک تنازعے میں پائی کرافٹ پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔
آئی سی سی نے ممکنہ طور پر پائی کرافٹ کو پورے ٹورنامنٹ سے نہیں بلکہ صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جہاں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری بنایا جا سکتا ہے۔