لاہور:لاہور ملتان اور پنجاب کے کئی دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 رہی۔
زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان تھا، جو زمین کی سطح سے تقریباً 55 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔
پنجاب بھر میں انتظامیہ عمارتوں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول رومز اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔
زلزلے سے ہونے والے کسی بھی نقصانات کی اطلاع فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔