ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا نمایاں اضافہ

05:24 PM, 16 Sep, 2025

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4030 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونا 49 ڈالر مہنگا ہو کر 3692 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، عالمی سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال، اور مہنگائی کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کا رجحان سونے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے قیمتوں میں تیزی آ رہی ہے۔

مزیدخبریں