صوبے میں 13 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر، فروری 2026 تک گندم کی فراہمی یقینی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دعویٰ

06:50 PM, 16 Sep, 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں 13 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں جو فروری 2026 تک صوبے کی گندم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

یہ بات وزیراعلیٰ کی زیرصدارت گندم کے ذخائر اور ضرورتوں کے جائزہ اجلاس میں کہی گئی، جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو اور وزیر زراعت محمد بخش مہر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کی مشترکہ ماہانہ گندم کی طلب 4 لاکھ ٹن ہے، اور مارچ میں نئی گندم کی فصل صوبے میں پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فی الحال 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے، اور انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کو یقینی بنایا جائے تاکہ فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔

مراد علی شاہ نے خوراک کے محکمے کو بھی ہدایت دی کہ گندم کی ریلیز پالیسی تیار کر کے منظوری کے لیے پیش کی جائے، اور آٹے کی قیمتوں پر سخت نظر رکھی جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

مزیدخبریں