اسلام آباد: حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ وزارتِ پٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔