ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کے نام محبت بھرا پیغام، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

11:34 AM, 16 Sep, 2026

لاہور :پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی خوشی کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری حمل کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد انہیں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر بیٹے اذلان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا۔ ماں بیٹے کی اس تصویر نے ان کے مضبوط اور قریبی رشتے کی خوبصورت عکاسی کی۔

اذلان اپنی والدہ کی زندگی کے کئی اہم مواقع پر ان کے ساتھ نظر آئے ہیں۔ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے موقع پر بھی اذلان نے اپنی والدہ کا ساتھ دیا تھا اور شادی کی تقریب میں ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 24 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ماں بننے کا تجربہ کیا تھا اور اب وہ اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔

مزیدخبریں