امریکہ : جنرل موٹرز کی 2027 شیورلیٹ سلویراڈو اور جی ایم سی سیرا میں جدید انفوٹینمنٹ اور کیمرا ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران سکرینز اور کنٹرولز کے استعمال کو مزید آسان بنانا ہے۔
نئے سسٹم میں ڈرائیور اپنی ضرورت کے مطابق سکرین پر مختلف شارٹ کٹس اور کنٹرولز ترتیب دے سکے گا۔ گیراج ڈور، ٹریکشن کنٹرول، آف روڈ ایکسیسریز اور ٹریلر سے متعلق آپشنز بھی فوری رسائی کے لیے سکرین پر شامل کیے جاسکیں گے۔
نئے ٹرکس میں 19 مختلف کیمرا ویوز دستیاب ہوں گے، جن میں آف روڈ ماڈلز کے لیے گاڑی کے نیچے نصب کیمرے بھی شامل ہیں۔ اضافی ٹریلر کیمروں کو بھی سسٹم سے منسلک کیا جاسکے گا۔
دونوں ٹرکس میں پہلی بار فرنٹ پیسنجر انفوٹینمنٹ سکرین بھی دی جا رہی ہے، جس پر یوٹیوب، ڈزنی پلس، ہولو اور دیگر تفریحی ایپس استعمال کی جاسکیں گی۔ مسافر HDMI کے ذریعے لیپ ٹاپ کو بھی سکرین کے ساتھ منسلک کرسکے گا۔
شیورلیٹ اور جی ایم سی کے اندرونی ڈیزائن کو الگ شناخت دینے کے لیے دونوں برانڈز کے سکرین گرافکس اور انٹرفیس میں بھی مختلف انداز اپنایا گیا ہے۔
نئے سلویراڈو اور سیرا کی لانچ 2026 کے آخری حصے میں متوقع ہے۔