مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل حوثی ڈرون مار گرایا گیا

09:07 AM, 16 Sep, 2026

ریاض: یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سعودی فوجی اتحاد کے مطابق مکہ مکرمہ کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل بارود سے لدا حوثی ڈرون تباہ کر دیا گیا۔

سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ مقدس مساجد اور زائرین کا تحفظ ریڈ لائن ہے، مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

فوجی اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا اور حوثیوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل پیر کے روز بھی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے، جن کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزیدخبریں