وزیراعظم کی صنعتوں کے فروغ کیلئے سمیڈا کو جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

01:50 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت صنعتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعظم نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں کاروباری افراد کو مالی معاونت، فنی تربیت اور یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے کاروباری افراد کیلئے سازگار ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 انہوں نے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ خواتین کو کاروبار کے مواقع اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔

 وزیراعظم نے مقامی کاروباروں کو قومی اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال کی ہدایت بھی کی، تاکہ پاکستانی کاروباری افراد اپنی مصنوعات کو وسیع مارکیٹ تک پہنچا سکیں۔

مزیدخبریں