وزیراعظم سے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات, پاکستان فرانس تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

02:40 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد(جاویدنور)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گیئلے نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور فرانس کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
 ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی روابط، اقتصادی تعاون، ترقیاتی شعبے اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی، جبکہ اعلیٰ سطح کے باقاعدہ روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گیئلے کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں