واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں ختم کرنے اور کانگریس کی منظوری کے بغیر مزید فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد تیسری بار منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 220 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 204 ارکان نے مخالفت** کی۔ قرارداد کی حمایت کرنے والوں میں 7 ری پبلکن ارکان بھی شامل تھے۔
قرارداد میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر ختم کرنے اور آئندہ کسی بھی فوجی اقدام سے قبل کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد کے حامی ارکان کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کیلئے کانگریس کی آئینی منظوری ضروری ہے۔
ایوان نمائندگان اس سے قبل بھی ایران کے معاملے پر دو مرتبہ ایسی قراردادیں منظور کر چکا ہے۔