پاکستان اور چین کا سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

01:08 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر برائے پبلک سکیورٹی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

 فریقین نے پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام کو وسعت دینے اور جدید ٹیکنالوجی و سکیورٹی آلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 ملاقات میں دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں اور تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں