وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، فیول سبسڈی سکیم پر پیش رفت کا جائزہ

06:37 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم سپیشل ریلیف سکیم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں فیول سبسڈی اسکیم پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اسکیم کا دائرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے رہنمائی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیول سبسڈی اسکیم کی رجسٹریشن کے مراحل میں شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں