کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی کے سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور عائشہ منزل کے اطراف بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔