پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

11:06 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد: حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں