احد چیمہ کیخلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع

احد چیمہ کیخلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع

لاہور: نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ان کی بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی ٌپڑھیں: کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں، خورشید شاہ

ذرائع کا کہنا ہےکہ احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے، نیب لاہور نے الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا جس میں احد چیمہ کے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تعداد کےبارے میں پوچھا گیا ہے۔

دوسری جانب نیب حکام احد چیمہ، نجی کمپنی کے کنٹریکٹر شاہد شفیق اور دیگر 2 ملزمان کا چوتھی مرتبہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ، عمران خان

یاد رہے نیب نے لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کےسابق ڈائریکٹر احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کےبعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں