مسلم لیگ ن کا لندن میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج 

مسلم لیگ ن کا لندن میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج 
سورس: File

لندن : مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیوز میں (ن) لیگ کے حامیوں کو جھنڈے لہراتے ہوئے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

پارٹی کے سپورٹرز پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کی گئیں وڈیوز میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر تعینات پولیس دستے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں