سعودی عرب اور یواے ای کے شکر گزار ہیں، آئی ایم ایف کی شرط پوری ہوگئی: وزیر اعظم 

04:44 PM, 17 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی وفات پر ہم سب رنجیدہ ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی خدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حج کے معاملات پر شکایات آتی تھیں تاہم مفتی عبداشکور نے معاملات کو احسن طریقے سے سنبھالا۔ حج کے لیے جو فارن ایکسچینج درکار تھا اس کے لیے مفتی صاحب مسلسل وزارت خزانہ سے رابطے میں رہے تھے۔

شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ملک بہت بڑے معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں جبکہ یو اے ای نے بھی ایک ارب ڈالر دیے ہیں اس طرح آئی ایم ایف کی یہ شرط بھی پوری ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور دو روز قبل اسلام آباد میں گاڑی کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ 

مزیدخبریں