سونے کی قیمتوں کو بریک، ملک بھر میں بڑی کمی

05:30 PM, 17 Apr, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 792 ڈالر پر آگیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں