کراچی: ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم گر گئی ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپلائی بحال ہونے کی خبر نے تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر ڈالا ہے۔ برینٹ کی قیمت میں 10 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی پونے 7 فیصد کمی کے بعد 87.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر نے جہاں تیل سستا کیا، وہیں عالمی سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور اسپین سمیت تمام بڑی یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں 1 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے سب سے اہم تجارتی راستہ ہے۔ اس راستے کے کھلنے سے نہ صرف توانائی کا بحران کم ہوگا بلکہ عالمی سطح پر مہنگائی کے بوجھ میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔
عالمی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری: آبنائے ہرمز کھلتے ہی خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
06:38 PM, 17 Apr, 2026