لاہور: ایران کے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے نامور تجزیہ کار نصر اللہ ملک کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی تجارتی نقل و حمل کے لیے فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیئر تجزیہ کار نصر اللہ ملک کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں نے برف پگھلا دی ہے اور پاکستان کی امن کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ آبنائے ہرمز کے کھلنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور عالمی سطح پر موجود معاشی دباؤ ختم ہو جائے گا۔
سینئر تجزیہ کار کے مطابق لبنان پر حملوں کا بند ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان فریقین کو حتمی مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی طرف لے جانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس تاریخی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں جلد ایک بڑے امن معاہدے کی توقع ہے۔سینئر تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے مزید کہا کہ دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد اب پاکستان سید عاصم منیر کی قیادت میں عالمی مسائل حل کرنے والے ایک "درخشندہ ستارے" کی مانند چمک رہا ہے اور پوری دنیا اس کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران رنگ لے آیا ، ایران کا آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا اعلان ، بڑی خوشخبری ،نصراللہ ملک نے بڑی خبردیدی#StraitOfHormuz #Nasrullahmalik #NeoNews #LatestNews @NasrullahMalik1 pic.twitter.com/S3Ins1G3TN
— Neo News (@NeoNewsUR) April 17, 2026