سینیٹر سراج الحق کی عمران خان کو مبارکباد

07:31 PM, 17 Aug, 2018

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہواہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ اب حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اور عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ۔ عوام کے مفاد میں جو بھی کام ہوگا ، ہم حکومت کو اس پر شاباش دیں گے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئین ، قانون اور پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا اور قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں