پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا

روٹرڈیم: پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا ، تین میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

روٹر ڈیم میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی ، کمزور حریف کے خلاف پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد فتح ملی ، دوسرے میچ کےلیے پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ، ممکنہ طور پر پہلے میچ کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 315 رنز کا ہدف دیا ، 315 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 8 وکٹوں پر 298 رنز بناسکی ، حارث رؤوف اور نسیم شاہ نے تین تین شکار کئے ۔

پاکستان کی جانب سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر اوپنر فخر زمان مین آف دی میچ قرار ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 74 رنز اسکور کیے ، شاداب خان 48 اور آغا سلمان 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔

مصنف کے بارے میں