لاہور میں موسم خوشگوار، بادلوں کا راج .... محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

08:07 AM, 17 Aug, 2025

لاہور: شہر میں صبح سویرے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا۔ موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح میں مزید بارش کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں