پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ، ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

09:12 AM, 17 Aug, 2025

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یہ بارشیں آج سے شروع ہو کر 19 اگست تک جاری رہ سکتی ہیں۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں  کا امکان ہے

محکمہ آبپاشی کے مطابق، بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں اور سیلابوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ۔

دریائے چناب، جہلم اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔

ڈیموں کی صورتحال میں تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد تک بھر چکا ہے، جس سے پانی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں