اسلام آباد: این ای او سی کی جانب سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں سومرو پل، گانچھے، سالتورو پل اور باغیچہ پل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ان علاقوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
گلگت، جگلوٹ، سکردو روڈ، دیان، تھلی بروق، اور کلٹی غذر کے راستے مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں، اور آمدورفت معطل ہے۔ اسی طرح گلگت، جگلوٹ، گورو، نلتر، ہنزہ، گلمت، گوجال اور بابو سر ٹاپ روڈ بھی مکمل طور پر بند ہیں۔ این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ تورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، گلگت، ہنزہ اور سوات روڈ پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
ای این ای او سی نے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔