انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 51 ہوگئیں

09:14 AM, 17 Aug, 2026

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تنگارا میں 7.7 شدت کے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، جبکہ 113 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد 341 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

زلزلے سے 1300 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 3500 سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں

مزیدخبریں