رونالڈو نے شادی کی خبر اہلِ خانہ کو تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے دی

02:56 PM, 17 Aug, 2026

پرتگال : پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے ہونے والی شادی کے بارے میں اہلِ خانہ کو مبینہ طور پر تقریب شروع ہونے سے محض 30 سیکنڈ قبل آگاہ کیا۔

پرتگالی ٹی وی پریزینٹر کرسٹینا فریرا کے مطابق رونالڈو اور جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال میں ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کی، جس میں صرف چار گواہ اور جوڑے کے بچے شریک ہوئے۔ حیران کن طور پر رونالڈو کی والدہ ڈولورس اور ان کے تین بہن بھائی تقریب میں موجود نہیں تھے۔

شادی کے بعد ڈولورس نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر پر دل کے ایموجی کے ذریعے ردِعمل دیا۔

شادی کے چند روز بعد رونالڈو اور جارجینا پہلی مرتبہ میاں بیوی کی حیثیت سے عوام کے سامنے آئے۔ دونوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ ریاض کے الاول پارک میں النصر اور الفتح کے درمیان میچ بھی دیکھا۔

مزیدخبریں