محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کا دو سالہ ٹرانسفارمیشن پلان طلب

11:25 AM, 17 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات کے پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں کو باہمی رابطے، تعاون اور کوآرڈینیشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

محسن نقوی نے تمام اداروں کے سربراہان سے اپنے متعلقہ اداروں کا دو سالہ جامع ٹرانسفارمیشن پلان بھی طلب کرلیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اصلاحات کے عمل کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ و تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں