لاہور : پاکستان کی سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکواش ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
13 سے 16 اگست تک میلبورن کے بینڈیگو سکواش سینٹر میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے میزبان ملک کی کھلاڑی ریچل گرینہ کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار امریکی ڈالرز تھی۔ ثنا بہادر کی کامیابی پر پاکستان سکواش فیڈریشن نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر پاکستانی سکواش کے لیے قابلِ فخر کامیابی قرار دیا۔