چین کا مزارِ قائدکیلئے 22کروڑ کا تحفہ

چین کا مزارِ قائدکیلئے 22کروڑ کا تحفہ

کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر چین کی حکومت کی جانب سے بطور تحفہ نہایت قیمتی فانوس کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا۔پاک چین دوستی کی مناسبت سے تیار کردہ دلکش اور دیدہ زیب فانوس 81 فٹ لمبا ہے، جسے خالص سونے سے تیار کیا گیا۔نہایت خوبصورت انداز میں بنائے گئے اس دلکش فانوس کی مالیت 22 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

فانوس کی خصوصیات
فانوس میں 8 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا
نہ ٹوٹنے والے شیشے کی مدد سے بنائی گئی 48 خوبصورت لائٹس نسب
خراب نہ ہونے کی میعاد 50 سال
فانوس کی لمبائی 81 فٹ


فانوس کی بتییاں نہ ٹوٹنے والے شیشے سے تیار کی گئیں رپورٹ کے مطابق فانوس کی تنصیب میں چینی انجینئرز نے بھی خدمات انجام دیں۔چینی انجینیئرز نے اس کو دن رات کی کڑی محنت کے بعد 1 ماہ میں مزار قائد میں نصب کیا۔اس فانوس کی لمبائی 81 فٹ بتائی گئی پاک-چین دوستی کی مناسبت سے تیار کردہ اس فانوس کا افتتاح کے لیے صدر پاکستان ممنون حسین کا انتخاب کیا گیا۔قبل ازیں مزار قائد میں نصب فانوس بھی پاکستان کو چین کی جانب سے تحفہ دیا گیا تھا۔

چین کی جانب سے ملنے والا فانوس مزار قائد میں 1971 سے موجود تھا۔چینی انجینیئرز نے فانوس کو دن رات کی محنت سے تیار کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے اسے تبدیل کرنے کیلئے چینی حکومت کی مدد لینا مناسب سمجھا۔یہ بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ قائد اعظم کے مزار کو بجلی کی مستقل فراہمی کے لیے شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔مزار میں موجود برقی آلات شمسی توانائی سے چلنے کی وجہ سے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو رہی ہے۔


 

مصنف کے بارے میں