پاک فوج کا ملٹری گیمز 2019 میں شرکت کا اعلان

پاک فوج کا ملٹری گیمز 2019 میں شرکت کا اعلان
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : پاک فوج بیلجیم میں ہونے والی انٹرنیشنل ملٹری گیمز 2019 میں شرکت کرے گی، جنرل زبیر محمود حیات نےبتایا کہ گیمز میں مجموعی طور پر 32 ممالک کی افواج حصہ لے رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے میڈیا کو بتایا کہ پاک فوج 2019 میں بیلجیم میں ہونے والی ملٹری گیمز میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے 32 ممالک کی افواج حصہ لیں گی ۔

جنرل زبیر حیات نے بتایا کہ ملٹری گیمز میں مجموعی طور پر 28 ایونٹس ہوں گے جس میں جوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ، ملٹری گیمز دو ہزار سترہ سے ملسل ہر سال منعقد کی جا رہی ہیں ، اس مرتبہ ایونٹ کی میزبانی بیلجیم کے حصے میں آئی ہے ۔