پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح 11 بجے کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح 11 بجے کھیلا جائیگا
کیپشن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح 11 بجے کھیلا جائیگا

آکلینڈ : پاکستان اور نیوزی کےدرمیان پہلا ٹی 20میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔ میچ کے لئے پاکستان ٹیم کا 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

اسکواڈ میں قومی سکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

شاداب خان کو بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے گئے ہیں۔ کپتان شاداب خان کہتےہیں بابراعظم کی عدم موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے آج آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا۔