وزیر اعظم عمران خان کی بطور گواہ کورٹ میں پیشی 

05:28 PM, 17 Dec, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم بطور گواہ ای کورٹ میں پہلی دفعہ پیش ہو ئے جہاںعمران خان نے ای کورٹ میں بطور گواہ اپنا بیان حلفی جمع کرا یا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق 2012 میں خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال سے متعلق وزیر اعظم عمران خان پر الزامات لگائے تھے ،جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ای کورٹ میں اپنا بیان حلفی جمع کرایا ۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ خواجہ آصف کے الزامات جھوٹے، من گھڑت اور ہتک آمیز ہیں ،اس لیے ان کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہے ،بیان حلفی میں کہا گیا1991 سے 2009 تک عمران خان  سب سے بڑے انفرادی ڈونر رہے،شوکت خانم اسپتال کی سرمایہ کاری اسکیموں کا فیصلہ ایکسپرٹ کمیٹی کا تھا جس کے بعد شوکت خانم ہسپتال نے سرمایہ کاری کی تمام رقوم مکمل واپس لیں تھیں ۔

مزیدخبریں